• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

KP اور بلوچستان میں دہشت گردی، 7 جوان شہید، 14 دہشت گرد ہلاک

کوہاٹ(این این آئی) پشاور کے قبائلی سب ڈویڑن حسن خیل کے علاقے موسی درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش کو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں 6 ایف سی اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں نے ایف سی پوسٹ پر قبضے کی غرض سے اچانک حملہ کیا، تاہم اہلکاروں نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید