انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی۔
انگلینڈ کے ہیری بروک ورلڈ نمبر ون ٹیسٹ بیٹر بن گئے جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ 2 درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے۔
آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ ایک درجے ترقی کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے جبکہ نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا 4 درجے تنزلی بعد 13ویں نمبر پر چلے گئے۔
بھارت کے شبمن گل 2 درجے ترقی کے بعد 8ویں نمبر پر آ گئے اور انگلینڈ کے بین ڈکٹ 3 درجے ترقی کے بعد 15ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کے بابر اعظم اور محمد رضوان ایک ایک درجے ترقی کے بعد 20ویں اور 21 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا کا پہلا نمبر برقرار ہے اور پاکستان کے نعمان علی 1 درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے جبکہ نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری 3 درجے تنزلی کے بعد 7ویں نمبر پر چلے۔
انگلینڈ کے گس ایٹکنسن 7 درجے بہتری کے بعد 10 نمبر اور جوش ٹونگ 3 درجے بہتری کے بعد 18ویں نمبر پر آگئے۔
آئی سی سی ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے رویندرا جدیجا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بنگلادیش کے مہدی حسن میراز 1 درجہ بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے اور انگلینڈ کے بین اسٹوکس ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے۔
انگلینڈ کے گس اٹکنسن 2 درجہ بہتری کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئے اور بھارت کے واشنگٹن سندر 2 درجہ بہتری کے بعد 9 ویں نمبر پر آگئے۔
آئی سی سی ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کی پہلی جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی کی دوسری، افغانستان کے ابراہیم زدران کی تیسری پوزیشن اور پاکستان کے بابر اعظم کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔
سری لنکا کے کوشال مینڈس 4 درجہ بہتری کے بعد 12ویں، پاکستان کے سلمان آغا 2 درجہ تنزلی کے بعد 16ویں جبکہ سری لنکا کے جنیتھ لایاناگے 6 درجہ بہتری کے بعد 22ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
بنگلادیش کے تنزید حسن 7 درجہ بہتری کے بعد 33 ویں اور آسٹریلیا کے جوش انگلس 17 درجے بہتری کے بعد 40ویں نمبر پر آگئے۔
آئی سی سی ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے اور پاکستان کے ابرار احمد 2 درجہ بہتری کے بعد دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے۔
انگلینڈ کے جوفرا آرچر ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی 4 درجہ بہتری کے بعد 9ویں نمبر پر آگئے اور آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا 6 درجہ تنزلی کے بعد 16ویں نمبر پر چلے گئے۔
بنگلادیش کے ناہید رانا 23 درجہ لمبی چھلانگ کے بعد 24ویں نمبر پر براجمان ہیں، آسٹریلیا کے نیتھن ایلس 13 درجہ بہتری کے بعد 31ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللّٰہ عمرزئی کی پہلی پوزیشن ہے۔