لیجنڈری کھلاڑی لیونل میسی سمیت ارجنٹینا فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کے پاسپورٹ نمبر پبلک ہوگئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ورلڈکپ سے قبل ارجنٹینا اور آئس لینڈ کے درمیان دوستانہ میچ کھیلا گیا۔ میچ سے قبل شیٹ پر ناموں کے ساتھ پاسپورٹ نمبر بھی غلطی سے میڈیا کو جاری ہوگئے جبکہ آئس لینڈ کی ٹیم نے اپنی شیٹ کے ساتھ پاسپورٹ نمبر نہیں لکھے تھے۔
کھلاڑیوں کے پاسپورٹ نمبر پبلک ہونے کو سیکیورٹی کی بڑی خلاف ورزی قرار دیا جارہا ہے۔
میچ آفیشلز کو جمع ہونے والی ٹیم شیٹ پر کھلاڑیوں کے ناموں کے ساتھ پاسپورٹ نمبر پر لکھے جاتے ہیں۔ ٹیم شیٹ میڈیا کو جاری کرنے سے پہلے پاسپورٹ نمبر بلر کردیے جاتے ہیں۔