• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: لیڈی ایچیسن اسپتال کا پرائیویٹ بلاک ایم ایس کی ساس کیلئے مختص کردیا گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

لاہور: گائنی اسپتال لیڈی ایچیسن کے پرائیویٹ بلاک کو مبینہ طور پر اسپتال کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کی ساس کے لیے مختص کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ایم ایس ڈاکٹر صوبیہ جاوید کی ساس گزشتہ چار ماہ سے اسپتال کے پرائیویٹ بلاک میں مقیم ہیں، مذکورہ بلاک مریضوں کے بجائے ان کے علاج اور رہائش کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق خاتون کی اسپتال کے پرائیویٹ بلاک میں رہائش کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے، خاتون کی دیکھ بھال کے لیے اسپتال کا عملہ اور نرسیں بھی مامور ہیں۔

دوسری جانب ایم ایس ڈاکٹر صوبیہ جاوید نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ وہ اپنی ساس سے متعلق کسی معاملے پر بات نہیں کریں گی۔ اس حوالے سے اپنا مؤقف محکمہ صحت پنجاب کو ارسال کر دیا ہے۔

ترجمان محکمہ صحت پنجاب  کا کہنا ہے کہ لیڈی ایچیسن اسپتال کی ایم ایس نے درخواست دی ہے، جس میں ایم ایس نے اپنی ساس کی مختلف بیماریوں کا حوالہ دیا ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سیکریٹری محکمہ صحت ایم ایس کی درخواست کو دیکھ رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید