• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی اکائیوں میں تعاون سے ملک ترقی کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی اکائیوں کے درمیان یکجہتی اور تعاون کے جذبے سے ملک ترقی کرے گا۔

وزیراعطم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا، شہباز شریف نے   مشکل معاشی حالات میں مثالی تعاون پر وزرائے اعلیٰ سے اظہار تشکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اکائیوں کے درمیان اسی یکجہتی اور تعاون کے جذبے سے ملک ترقی کرے گا، نوجوانوں کےلیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا قومی ترجیحات ہیں۔

وزیراعظم نے معاشی استحکام کے لیے کوششوں پر وزیراعظم کی معاشی ٹیم کی کارکردگی کی پذیرائی کی۔

اجلاس کے شرکاء نے خلیج میں کشیدگی کے باوجود معیشت مستحکم رکھنے اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے کےلیے سفارتی کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی ملک کو درپیش بڑے چیلنجز میں سے ہے، بہترین صحت کے نظام کے ذریعے بیماریوں کے بڑھتے بوجھ میں کمی ہوگی۔ بچوں کی صحت بالخصوص اسٹننگ کا خاتمہ، تعلیم کی فراہمی ترجیح ہے۔

قومی خبریں سے مزید