بنگلادیش آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر بنگلادیش کے فاسٹ باولر ناہید رانا کی سرزنش کی گئی اور انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ناہید رانا نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کی تھی۔
بیان میں کہا گیا کہ ناہید رانا نے جوش انگلس کو آؤٹ کرنے کے بعد جارحانہ انداز اور نازیبا زبان استعمال کی۔ ناہید رانا نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے۔
خیال رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں بنگلادیش نے آسٹریلیا کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت باآسانی 86 رنز سے شکست دے دی۔