• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامور فلم ساز بھارتی راجہ 84 برس کی عمر میں چل بسے


بھارتی راجہ (بائیں جانب)
بھارتی راجہ (بائیں جانب)

تامل فلم انڈسٹری کی تاریخ کے سب سے بااثر اور انقلابی ڈائریکٹر و اداکار بھارتی راجہ بدھ کے روز بڑھتی عمر کی پیچیدگیوں کے باعث چنئی میں چل بسے۔

ان کی عمر 84 برس تھی اور وہ گزشتہ کچھ عرصے سے پھیپھڑوں اور سانس کے عارضے میں مبتلا تھے۔

تامل فلم پروڈیوسرز کونسل نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ اور سیاستدان خوشبو سندر نے بھی سوشل میڈیا پر تعزیت کرتے ہوئے لکھا، ’بھارتی راجہ کی موت تامل سنیما کے لیے ایک سیاہ بادل کی مانند ہے۔ ان کی فلمیں ہمیشہ فلم سازی کا ایک حقیقی اسکول رہیں گی، وہ سنیما سے محبت کرنے والوں کے لیے ایک عظیم ورثہ چھوڑ گئے ہیں۔‘

بھارتی راجہ کو تامل سنیما میں دیہی زندگی اور حقیقت پسندی کو بڑے پردے پر متعارف کروانے کا بانی مانا جاتا ہے۔

انہوں نے اپنے طویل کیریئر میں کئی شاہکار فلمیں ڈائریکٹ کیں اور انڈسٹری کے عظیم ترین سپر اسٹارز رجنی کانت، کمل ہاسن اور شیواجی گنیشن کے ساتھ لازوال کام کیا۔

بطور ڈائریکٹر ان کا آخری پروجیکٹ 2023 کی مشہور ویب سیریز ’ماڈرن لو چنئی‘ کا ایک حصہ تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید