• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطری مذاکرات کار امریکا ایران معاملے پر بات چیت کے بعد تہران سے روانہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

قطر کے مذاکرات کار امریکا ایران معاملے پر بات چیت کے بعد تہران سے واپس روانہ ہو گئے۔ 

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سفارت کاروں نے قطر کے مذاکرات کاروں کی ایران سے واپسی کی تصدیق کر دی ہے۔

اس سے قبل امریکا سے مشاورت کے بعد قطر کے مذاکرات کاروں کے ایران جانے کی خبر سامنے آئی تھی۔

اس حوالے سے امریکی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ قطری وفد کا یہ دورہ اس بات کا اشارہ ہے کہ سفارتی کوششیں اب بھی جاری ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق 8 اپریل سے نافذ جنگ بندی کے باوجود ایران اور امریکا کے درمیان گزشتہ شب حملوں کا تبادلہ ہوا، جو جنگ بندی کے لیے اب تک کا ایک بڑا امتحان تصور کیا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید