• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا ورلڈ کپ میں پاکستان کی بنی ہوئی فٹبال استعمال ہو گی: وزیر خزانہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسپورٹس کی برآمدات 3 ارب ڈالرز سے تجاوز کر چکی ہیں، فیفا ورلڈ کپ میں پاکستان کی بنی ہوئی فٹبال استعمال ہو گی۔

قومی اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ نجی شعبے کے قرضوں میں 22 فیصد اضافہ ہوا اور نجی شعبے کا قرض 935 ارب روپے رہا جبکہ زرعی قرض 15 فیصد بڑھ گیا۔

وزیرِ خزانہ کے مطابق صنعتوں کے لیے بجلی سستی کی گئی ہے اور صنعتی ٹیرف سے کراس سبسڈی ختم کر دی گئی ہے۔ 

اُنہوں نے مزید کہا کہ 3 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نج کاری کے لیے اظہارِ دلچسپی طلب کر لیے گئے ہیں۔

محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جون کے آخر تک زرِ مبادلہ کے ذخائر 18 ارب ڈالرز تک پہنچ جائیں گے، ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 3 لاکھ تک پہنچ چکی ہے جبکہ 39 ہزار نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

محمد اورنگزیب نے یہ بھی کہا ہے کہ مینوفیکچرنگ کے 22 میں سے 16 شعبوں میں بہتری آئی ہے، مالی خسارہ کم ہو کر جی ڈی پی کا صرف 0.7 فیصد رہ گیا ہے جبکہ ملک میں شرحِ خواندگی 63 فیصد ہو گئی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید
کھیلوں کی خبریں سے مزید