• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2025 گزشتہ 65 برسوں میں پاکستان کا دوسرا گرم ترین سال قرار پایا، اقتصادی سروے

فوٹو: آئی این پی
فوٹو: آئی این پی 

قومی اقتصادی سروے میں بتایا گیا کہ سال 2025 پاکستان کے گزشتہ 65  برسوں میں دوسرا گرم ترین سال قرار پایا، اس میں ملک کا اوسط سالانہ درجہ حرارت 23.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سروے کے مطابق  2025 کے دوران ملک میں بارشیں معمول سے 3 فیصد کم رہیں، آئی ایم ایف کے آر ایس ایف پروگرام کے تحت پاکستان نے 4 اصلاحات میں پیشرفت کی، کاربن لیوی،الیکٹرک وہیکل پالیسی فریم ورک اور گرین ٹیکسونومی پر پیشرفت ہوئی، ماحولیاتی استحکام اور خوشحالی کیلئے کلائمیٹ پراسپیرٹی پلان متعارف کروایا گیا۔

رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں گرین ٹیکسونومی پر عملدرآمد شروع کردیا گیا، رواں مالی سال میں مون سون 2026 اسٹریٹجک پلان کی منظوری دے دی گئی، پلان سیلابی نقصانات میں کمی کیلئے پیشگی موافقتی فریم ورک فراہم کرے گا۔

اقتصادی سروے میں بتایا گیا کہ گرین کلائمیٹ فنڈ کے "گلیشیئرز ٹو فارمز" پروگرام کی منظوری دی گئی، گلیشیئرز ٹو فارمز پروگرام کیلئے 27.5 ملین ڈالر مختص کیے گئے، سی ڈی آر ای پی 2 پروگرام کیلئے 500 ملین ڈالر کی فنڈنگ مختص کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید