• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں یکم سے 10 محرم تک دفعہ 144 نافذ، اشتعال انگیز نعروں اور تقاریر پر پابندی

پنجاب بھر میں یکم سے 10 محرم تک دفعہ 144 نافذ ہوگی۔ لاہور سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں کوئی نئی اختراع نہیں ہوگی۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیار کی نمائش اور آتش گیر مواد،  پر پابندی ہوگی۔ 

اشتعال انگیز نعروں، تقاریر، فرقہ وارانہ یا نسلی منافرت والے بیانات اور تبصروں پر مکمل پابندی ہوگی۔ سوشل میڈیا یا دیگر ذرائع سے فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے پر سخت کارروائی ہوگی۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق جلوسوں کے راستوں پر واقع عمارتوں کی چھتوں پر مورچوں کی تعمیر، چھتوں پر پتھر، اینٹیں، بوتلیں یا کچرا جمع کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، بزرگ شہری، خواتین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ڈبل سواری پر عائد پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید