• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی آئینی عدالت: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا کیس سماعت کیلئے مقرر

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وفاقی آئینی عدالت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

وزیرِ اعظم اور کابینہ پر توہینِ عدالت کی کارروائی کے خلاف اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔

چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 16 جون کو سماعت کرے گا۔

وزیرِ اعظم اور کابینہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ وفاقی حکومت نے چیلنج کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس میں حکم عدولی پر توہینِ عدالت کی کارروائی کا حکم دیا تھا۔

وفاقی آئینی عدالت نے وزیرِ اعظم اور کابینہ کے خلاف توہینِ عدالت کا حکم معطل کر دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید