خیبر پختون خوا میں سرکاری ٹرینی اساتذہ کی تربیت کے لیے آن لائن رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی۔
اس حوالے سے ڈائریکٹوریٹ آف پروفیشنل ڈیولپمنٹ خیبر پختون خوا نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایٹا کے ذریعے نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کے لیے آن لائن رجسٹریشن ڈیسک قائم کر دی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پرائمری و ایلیمنٹری کیڈر کے نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ 15 جون تک رجسٹریشن کروائیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئے بھرتی اساتذہ کو فاؤنڈیشن کورسز کی 2 ماہ کی ٹریننگ دی جائے گی۔