کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 51 میں گھر میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔
ملزم شوہر نے گھریلو جھگڑے کے دوران بیوی پر فائرنگ کی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے کے بعد ملزم فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔
خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے پولیس کی نگرانی میں اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔