پی ٹی اے نے انکشاف کیا ہے کہ اپریل تا مئی 2025ء کے دوران 202 دشمن ڈیجیٹل اثاثوں تک رسائی کو محدود کر کے اور ان پر پابندی لگائی گئی۔
سروے کے مطابق اس عرصے میں 24 گھنٹے سائبر نگرانی جاری رکھی گئی۔
سروے میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی اے نے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز سے بھارتی نژاد مواد کو بھی ہٹایا۔
اس کے علاوہ سرحد پار کی غلط معلومات کا مقابلہ کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر مؤثر اقدامات بھی کیے گئے۔
سروے کے مطابق قومی ڈیجیٹل سیکیورٹی کا تحفظ یقینی بنایا گیا جبکہ پروپیگنڈا مہمات کو مؤثر انداز میں روکا گیا۔