• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں ہیٹ ویو کے بعد گرج چمک کیساتھ بارش کی خوشخبری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ میں ہیٹ ویو کی موجودہ صورتِ حال کل سے ختم ہونے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آج اور کل کشمور، جیکب آباد اور شکارپور میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ سکھر اور حیدرآباد میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ میر پور خاص، عمر کوٹ اور تھر پارکر میں بھی چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق 14جون کو دادو، قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ،  نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد، خیر پور میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ ​کراچی میں ​آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر میں ​ہفتے کو موسم جزوی طور پر ابر آلود، گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے، ہفتے کو زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہفتے کو کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان بھی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق اتوار کو شہر میں موسم جزوی طور پر ابر آلود، گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید