آج کراچی شدید گرمی اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں رہا ہے، شہر قائد میں 51 ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی محسوس کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی محسوس کرنے کی شدت 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہی۔
محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق جناح ٹرمینل پر درجہ حرارت 40.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، گلستان جوہر میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ، شاہراہ فیصل پر 39، ماڑی پور میں 38 جبکہ بن قاسم میں 34.6 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا جون میں معمول کا اوسط درجہ حرارت 35.9 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور آج کراچی کا درجہ حرارت معمول سے 4.1 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کل کےلیے بھی کراچی والوں کو خبردار کردیا اور کہا کہ کل بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے اور پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔