کراچی (نیوز ڈیسک) اعلیٰ درجے AI ماڈلز عالمی مالیاتی نظام کیلئے خطرہ، آئی ایم ایف کی وارننگ، فنڈ سربراہ کرسٹالینا جارجیوا کا سائیبر خطرات پر انتباہ، نیا AI ماڈل مائتھوس مثال،مالیاتی نظام پر بڑے حملوں کا خدشہ ہے۔ سائیبر سکیورٹی مضبوط بنانے کے لیے مزید وسائل مختص کرنا ہوں گے اور عالمی تعاون بڑھانا ہوگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوانے خبردار کیا ہے کہ جدید ترین مصنوعی ذہانت کے ماڈلز اگر غلط ہاتھوں میں آ جائیں تو عالمی مالیاتی نظام کو شدید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ ان کے مطابق نئے ماڈل مائتھوس جیسے نظام طاقتور سائیبر صلاحیتوں کے ساتھ ابھر رہے ہیں جو نہ صرف کمزوریوں کو تلاش کر سکتے ہیں بلکہ بڑے پیمانے پر حملوں کے لیے بھی استعمال ہو سکتے ہیں۔