• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاول سے نت نئے شاہکار، کمبوڈیا کے 1 خاندان کا منفرد فن دنیا بھر میں توجہ کا مرکز

---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا  

کمبوڈیا کے 1 خاندان نے چاول کے دانوں کو فن کا ایسا منفرد رنگ دیا ہے کہ دنیا بھر کے شائقین حیران رہ گئے ہیں۔

انتہائی مہارت کے ساتھ ہزاروں رنگین چاول کے دانوں کو ایک ایک کر کے ترتیب دیا جاتا ہے جس سے قدرتی مناظر اور کمبوڈین ثقافت کے مختلف رنگ نمایاں کیے جاتے ہیں۔

کمبوڈین خاندان کا کہنا ہے کہ ان فن پاروں کی تیاری میں 60 سے زائد قدرتی رنگوں سے رنگے گئے چاول استعمال کیے جاتے ہیں۔

---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

ان کا کہنا ہے کہ ایک فن پارہ مکمل کرنے میں چند دنوں سے لے کر کئی ماہ تک کا وقت بھی لگ سکتا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید