کراچی( اسٹاف رپورٹر) رواں سال جاپان میں ہونے والے ایشین گیمز کے دوران پاکستان میں بنائے گئے چار فن پاروں کی نمائش کی جائے گی۔ اتوار کو لاہور میں پاکستان اولمپکس ہائوس میں ہونے والی تقریب میں156 فن پاروں میں سےچار کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ تقریب میں بات چیت کرتے ہوئے آرگنائزنگ کمیٹی کے نمائندوں نے کہا کہ ایشین گیمز کھیلوں کی ترقی کے ساتھ ایشیا بھر کے ممالک کے درمیان دوستی، ثقافتی تبادلے اور زیادہ افہام و تفہیم کو فروغ دیں گے ۔تقریب سے پی او اے کے صدر عارف سعید، سکریٹری خالد محمود نے بھی خطاب کیا۔