• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی صوبہ نہیں بلکہ جنوبی سندھ صوبہ چاہیے، آفاق احمد

کراچی(خالد محبوب۔۔اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ کےچیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ کراچی کوئی کالونی نہیں کہ اسکو وفاق کو دے دو۔ کراچی صوبہ نہیں بلکہ جنوبی سندھ صوبہ چاہیے۔ مہاجر ہماری پہچان ہے۔ صوبے کے قیام کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ وہ ہفتہ کی شب اورنگی ٹاوٴن آفتاب گراونڈٔ میں بڑےعوامی جلسہ سے خطاب کرریے تھے۔ جلسہ میں عوام اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سندھ کے حکمرانوں نے شہری عوام کو ہر چیز سے محروم رکھا ہے ۔سندھ سیکریٹریٹ چلے جائیے تو آپ کو سب سندھی ملیں گے کیا اردو بولنے والے سرکاری نوکری کے قابل نہیں سندھ تو کیا وفاق نے بھی شہری عوام کو نوکریاں نہیں دی ہیںآفاق احمد نے کہا کہ کٹ کر رہ گا ہندوستان بن کر رہ گا پاکستان۔ یہ تحریک پنجاب ، کے پی میں نہیں ہندوستان میں چلی تھی ۔ہم مہاجرین پاکستان بنا کر اس لیے یہاں آئے تھے کہ یہاں مسلمان ہوں گے۔ لیکن یہاں آنے سے پہلے ہی یہاں قومیں بنی ہوئی تھی ۔

اہم خبریں سے مزید