کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس زونل چیئرمین مولانا انوار الحق حقانی کی صدارت میں 15 جون 2026 بروز پیر کو ڈی سی آفس کوئٹہ میں ہوگا ۔جس میں محرم الحرام کا چاند دیکھنے سے متعلق فیصلہ کیا جائیگا ۔ اجلاس میں زونل کمیٹی کے ارکان قاری عبد الرشید الازہری قاری عبد الحفیظ ڈاکٹر عطاء الرحمن مفتی محمد جان قاسمی مولانا حافظ سید سمیع اللہ آغا مولانا عتیق الرحمٰن شاہ علامہ قربان علی توسلی اور مفتی سنزر سعید شرکت کرینگے۔ حاجی کیمپ سے ممبر و نمائندہ مولوی عبد الحئی ڈی سی آفس کوئٹہ اور محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہونگے۔