ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کو نظرانداز یا ختم کر کے علاقائی سلامتی تشکیل نہیں دی جاسکتی۔
تہران میں ممتاز شخصیات اور مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ خطے کا نیا سیکیورٹی ڈھانچہ تمام ممالک کی شمولیت اوراجتماعی تعاون کا تقاضا کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کو نظرانداز یا ختم کرکے علاقائی سلامتی تشکیل نہیں دی جاسکتی، افہام و تفہیم خطے کے تمام ممالک، بشمول ایران کے مشترکا مفاد میں ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ خطے کے ممالک تسلیم کرچکے ہیں کہ سلامتی، اقتصادی ترقی، علاقائی استحکام باہمی تعاون سے ممکن ہے۔
دوسری جانب قطر کا وفد ایک بار پھر تہران پہنچا ہے، جو ایرانی حکام کے ساتھ اسرائیل کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر تازہ ترین پیشرفت کا جائزہ لے رہے ہیں۔