• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حزب اللّٰہ کا امریکا ایران مفاہمتی یادداشت کا خیرمقدم، معاہدے کے اعلان کے بعد آپریش روک دیا

حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم(فائل فوٹو)۔
حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم(فائل فوٹو)۔

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے بھی امریکا ایران مفاہمتی یادداشت کا خیرمقدم کیا۔ 

بیروت سے خبر ایجنسی کے مطابق حزب اللّٰہ نے کہا کہ معاہدے کے اعلان سے لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی عمل میں آئی، حزب اللّٰہ نے معاہدے کے اعلان کے بعد سے کوئی آپریشن نہیں کیا۔ 

حزب اللّٰہ کا مزید کہنا تھا کہ جنگ بندی پر ہمارا مؤقف اسرائیل کی جنگ بندی کی پاسداری پر منحصر ہے، لبنان میں اسرائیل کی آزادانہ نقل و حرکت کو مسترد کرتے ہیں۔ 

حزب اللّٰہ کے مطابق ایران نے اسرائیل کی پاسداری جانچنے کے لیے معاہدے پر دستخط میں تاخیر کی۔

حزب اللّٰہ نے کہا کہ معاہدے میں لبنان کی شمولیت جنگ کا خاتمہ یقینی بنانے کے ایرانی عزم کی عکاس ہے، لبنان کی شمولیت لبنان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایرانی عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ 

حزب اللّٰہ نے کہا اسرائیل کی جانب سے لبنان کی خود مختاری پر حملے کو قبول نہیں کیا جائے گا، بےگھر لبنانی سرحدی دیہات میں واپسی سے پہلے سرکاری ہدایات کا انتظار کریں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید