مقبوضہ بیت المقدس (جنگ نیوز) اسرائیل کے وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے پیر کے روز کہا ہے کہ اسرائیل لبنان میں اپنے قبضے میں لیے گئے علاقوں سے دستبردار نہیں ہوگا۔ صیہونی وزیردفاع نے روایتی صیہونی ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہرزہ سرائی کہ اگر لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں کے باعث ایران اسرائیل پر حملہ کرتا ہے تو اسرائیل اس کا بھرپور جواب دے گا۔ خبر کے مطابق وزیرِ دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل لبنان میں زیرِ قبضہ علاقوں پر اپنی موجودگی برقرار رکھے گا اور ایران کی جانب سے کسی بھی حملے کی صورت میں سخت جوابی کارروائی کی جائے گی۔