• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فضائیہ کے اہلکار کی بیوی سے زیادتی و بلیک میلنگ، 2 ملزمان گرفتار

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بھارتی شہر ناگپور میں ایک بھارتی فضائیہ کے اہلکار کی 24 سالہ بیوی نے اپنے ہم جماعت اور اس کے ساتھیوں پر زیادتی، بلیک میلنگ اور کالے جادو کے سنگین الزامات عائد کر دیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ 1 ملزم کی گرفتاری کے لیے مدھیہ پردیش میں کارروائی جاری ہے۔

متاثرہ خاتون کے مطابق 8 فروری 2025ء کو ہوٹل میں ملاقات کے دوران ملزم نے مبینہ طور پر اس کے مشروب میں نشہ آور چیز ملائی، بے ہوشی کی حالت میں اس کی قابلِ اعتراض تصاویر اور ویڈیوز بنائیں اور بعد میں انہیں وائرل کرنے کی دھمکی دے کر بلیک میل کیا۔

الزام ہے کہ اس دوران اسے بار بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور اس سے 4 لاکھ روپے بھی وصول کیے گئے۔

متاثرہ خاتون کا دعویٰ ہے کہ اس دوران اسے جادو ٹونے اور ذہنی اثر کے ذریعے قابو میں رکھا گیا تھا۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف زیادتی، بلیک میلنگ، کالے جادو اور بھتہ خوری سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ الیکٹرانک آلات کی فارنزک جانچ سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید