لاہور (خبر نگار) پانچویں سکھ گورو، شری گورو ارجن دیو جی کے جوڑ میلہ کی مرکزی تقریب تاریخی گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی۔ تقریب میں صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور پنجاب و پردھان پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دروازے دنیا بھر کی سکھ برادری کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں اور پاکستان سکھ قوم کے لیے مکہ و مدینہ جیسی روحانی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور متروکہ وقف املاک بورڈ سکھ یاتریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔