لاہور(کرائم رپورٹر) نشتر کالونی کے علاقے خالق نگر کے علاقے میں بارشی پانی میں نہاتے ہوئے 15 سالہ لڑکاآصف رفیق ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو1122 حکام کے مطابق بچہ بارش کے جمع شدہ پانی میں نہا رہا تھا کہ اچانک گہرے پانی میں ڈوب گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو کی غوطہ خور ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے بچے کو پانی سے نکال کر فوری طبی امداد کی کوشش کی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔