• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی کانگریس کے اراکین اعلیٰ سطحی وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ

لاہور (کرائم رپورٹر ): امریکی کانگریس کے اراکین ریان زنکے اور مائیکل بامگارٹنر پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جہاں انہیں جدید آرٹیفیشل انٹیلیجنس، اسمارٹ سرویلنس اور ڈیجیٹل پبلک سیفٹی نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ امریکی وفد کا استقبال منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد احسن یونس اور چیف آپریٹنگ آفیسر مستنصر فیروز نے کیا۔ اس موقع پر وفد کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مختلف آپریشنل شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا اور جدید اے آئی اپ گریڈیشنز، اسمارٹ مانیٹرنگ اور عوامی تحفظ کے لیے متعارف کرائے گئے ڈیجیٹل اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق، وفد کو جدید سرویلنس کیمروں، انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر، آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی سیکیورٹی ماڈیولز، اسمارٹ سرویلنس سسٹمز اور پنجاب بھر میں اسٹریٹجک مانیٹرنگ کے مربوط نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفد کو پنجاب پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مربوط کوآرڈی نیشن، فوری رسپانس میکنزم اور جدید سیکیورٹی آپریشنز سے بھی آگاہ کیا گیا۔
لاہور سے مزید