• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک سال بعد ٹریفک پولیس کی یونیفارم ایک بار پھر تبدیل کرنے کا فیصلہ

لاہور(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی حال ہی میں تبدیل کی گئی یونیفارم ایک سال بھی برقرار نہ رہ سکی، جس کے بعد ٹریفک پولیس کی یونیفارم ایک بار پھر تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس کے اہلکار اب پہلے والا یونیفارم پہنیں گے۔ موجودہ سفید شرٹ اور نیلی پینٹ کی جگہ ٹریفک پولیس اہلکار بلش گرے یونیفارم استعمال کریں گے۔ذرائع کے مطابق سابق سی ٹی او اطہر وحید کے دور میں ٹریفک وارڈنز کی یونیفارم تبدیل کی گئی تھی، جس کے لیے ہر ٹریفک وارڈن کو 5 ہزار روپے فراہم کیے گئے تھے۔یونیفارم تبدیلی کے حوالے سے ڈی آئی جی لوجسٹکس اینڈ پروکیورمنٹ کی زیر صدارت اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں اے آئی جی لوجسٹکس، ایس پی آر ایم پی اور ایس پی پی ایچ پی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
لاہور سے مزید