• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت جیلوں کو جدید اور حقیقی اصلاحی مراکز بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ،آئی جی

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں سالک جلال نے مسلسل موسلادھار بارش کے دوران ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کا جامع اور تفصیلی معائنہ کیا۔ دورے کے دوران جیل کی بیرونی و اندرونی سکیورٹی، فلڈ پریپیئرڈنس، قیدیوں کی فلاح و بہبود، طبی سہولیات، کچن، ملاقات کے انتظامات، تعلیمی و فنی تربیتی پروگراموں، بنیادی ڈھانچے، جاری ترقیاتی منصوبوں اور مجموعی انتظامی امور کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ انسپکٹر جنرل نے جیل پہنچنے پر بیرونی سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا، جہاں داخلی راستے پر شناخت کی مکمل تصدیق کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی گئیانہوں نے ہدایت کی کہ تمام جیلیں مون سون کے دوران ہنگامی مشینری کو ہر وقت فعال رکھیں۔ بالغ خواندگی پروگرام کا جائزہ لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل نے ہدایت کی کہ تمام خواندگی مراکز علیحدہ کلاس رومز میں منتقل کیے جائیں تاکہ تعلیمی سرگرمیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رہ سکیں۔ مزید برآں قیدیوں کی جسمانی صحت اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اوپن ایئر جم کے قیام کی تجویز بھی طلب کی گئی۔دورے کے اختتام پر انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب میاں سالک جلال نے جیل سپرنٹنڈنٹ، افسران اور عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت جیلوں کو جدید، محفوظ اور حقیقی اصلاحی مراکز بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
لاہور سے مزید