لاہور(خبرنگار)شیعہ علماءکونسل پنجاب نے گیارہ نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عزاداری سید الشہداءپر پابندیاں قبول نہیں، مجالس عزا اور جلوسوںکے انعقاد میں نار رواپابندیاں ختم کی جائیں۔ نظر بند عزاداروں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ فورتھ شیڈول کاقانو ن ریاست مخالف عناصر کے لئے بنایا گیا تھا مگر اسے عزاداروں کو اذیت دینے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔اس بدنام زمانہ کالے قانون کے تحت گرفتار افراد کو باعزت بری کیا جائے۔ عزاداری کے جلوسوں کے لائسنسوں کا اجراکھولا جائے۔پنجاب میں بننے والی نئی آبادیوں اورہاو ¿سنگ سوسائٹیوں میں دیگر مسالک کی طرح اہل تشیع کی مساجدا ور امام بارگاہیں تعمیر کی جائیں نیز تعمیر شدہ مساجد و امام بارگاہوں کا این اوسی فی الفور جاری کیا جائے۔ ان مطالبات پر سنجیدگی سے غور نہ کیا گیا تو 02 اگست بروز اتوار لاہور میںپرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔یہ اعلان شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ اشتیاق حسین کاظمی، وسطی پنجاب کے صدر سید ساجد حسین نقوی ، جنوبی پنجاب کے سینیر نائب صدرمبشرحسین بھٹہ اورفوکل پرسن قاسم علی قاسمی نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا