• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل ہسپتال اور پاکستان ایسوسی ایشن آف ڈرماٹولوجسٹس کے اشتراک سے سمپوزیم کا انعقاد

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق افضل نے کہا ہے کہ جدید طبی تحقیق اور نئی ادویات کی بدولت امراضِ جلد کے علاج میں نمایاں پیش رفت ہو رہی ہے، جس سے مریضوں کو بہتر اور زیادہ مؤثر علاج کی سہولیات میسر آ رہی ہیں۔ ایٹوپک ڈرماٹائٹس جیسے پیچیدہ اور دائمی جلدی امراض کے علاج میں جدید تھراپیز اور بائیولوجیکل ادویات امید کی نئی کرن ثابت ہو رہی ہیں۔ معالجین کو چاہیے کہ وہ طب کے میدان میں سامنے آنے والے جدید رجحانات اور ایڈوانس ریسرچ سے مسلسل آگاہ رہیں تاکہ مریضوں کو عالمی معیار کی بہترین طبی خدمات فراہم کی جا سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور جنرل ہسپتال اور پاکستان ایسوسی ایشن آف ڈرماٹولوجسٹس کے اشتراک سے منعقدہ سمپوزیم ’’ایٹوپک ڈرماٹائٹس کے علاج میں نئے امکانات: دستیاب تھراپیز کے دائرہ کار میں توسیع‘‘کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ سمپوزیم کے چیف آرگنائزر شعبہ امراضِ جلد کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عاطف شہزاد تھے۔سمپوزیم میں ایم ایس پروفیسر فریاد حسین، پروفیسر طارق رشید، پروفیسر اعجاز حسین، پروفیسر فاریہ اسد اور ڈاکٹر طاہر کمال، ڈاکٹر وجیہہ سعید، ڈاکٹر سعدیہ صدیقی، ڈاکٹر آیما شاہین، ڈاکٹرثمرین رفیع، ڈاکٹر ثناء معظم، ڈاکٹر احمد کاظمی، ڈاکٹر حناء منظور، ڈاکٹر ندا ایلی، ڈاکٹر محمد عروج سمیت امراضِ جلد کے ماہرین، کنسلٹنٹس، پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز اور میڈیکل طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
لاہور سے مزید