لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر اعلٰی پنجاب کے حکم پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا رائیونڈ روڈ بشیر چوک پر چھاپہ، 4کروڑ 70لاکھ روپے مالیت کی ایکسپائر پتی برآمد کر لی گئی، تفصیلات کے مطابق معروف چائے پتی تیار کرنے والی کمپنی سے 25ہزار 500کلو ایکسپائر پتی تلف کر کے قوانین کی خلاف ورزی پر پروڈکشن بند کر کے 1ملین جرمانہ عائد کیا گیا، ایکسپائر مال اور فریش سٹاک ایک ہی گودام میں رکھا پایا گیا، ڈی جی فوڈاتھارٹی کے مطابق مارکیٹ سے واپس آنے والی ایکسپائر پتی کی محفوظ تلفی کا کوئی ریکارڈ پیش نہ کیا جا سکا، کمپنی مارکیٹ ریٹرن چائے کی تلفی سے متعلق ویڈیوز، تصاویر اور دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام رہی،استعمال سے قبل چائے پتی کی ٹیسٹنگ کا کوئی ریکارڈ موجود نہ تھا،معروف کمپنی کے ناقص کوالٹی کنٹرول حالات انتہائی شرمناک ہیں،فروخت یا مشکوک سرگرمی سے قبل بروقت کارروائی کر کے پتی تلف کی ۔