لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر بلدیات ذیشان رفیق نےکہا کہ عشرہ محرم میں صفائی کیلئے سُتھرا پنجاب کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سُتھرا پنجاب اتھارٹی آفس میں ایک اجلاس کے دوران محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس اور مجالس کے مقامات کی صفائی کا جائزہ لیا گیا ہے۔