• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے ڈی وینس کے روایتی اسرائیل نواز مؤقف میں تبدیلی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس— فائل فوٹو
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس— فائل فوٹو

امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے حالیہ انٹرویو میں اپنے روایتی اسرائیل نواز مؤقف سے ہٹ کر ایک قابلِ توجہ بیان دیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل یا نیتن یاہو پر کی جانے والی ہر تنقید کو یہود دشمنی قرار نہیں دیا جا سکتا اور یہ ایک ایسی تفریق ہے جسے ریپبلکن پارٹی کے بہت کم سینئر رہنما عوامی سطح پر بیان کرنے کے لیے تیار ہوتے ہیں۔

جے ڈی وینس نے 2 ایسی اہم غلطیوں کی نشاندہی کی ہے جو ان کے خیال میں اسرائیل کے حامی حلقے اکثر کرتے ہیں۔

پہلی یہ کہ وہ امریکی مفادات اور اسرائیلی مفادات میں فرق نہیں کرتے اور دوسری یہ کہ وہ کسی مخصوص حکومت پر تنقید کو ہمیشہ یہود دشمنی سے ملا دیتے ہیں، حالانکہ اگر ہر چیز کو یہود دشمنی کہا جائے تو پھر کوئی بھی چیز حقیقتاً یہود دشمنی نہیں رہتی۔

امریکی نائب صدر کے یہ بیانات اُن کے مؤقف میں ایک نمایاں تبدیلی کی نشاندہی کرتے ہیں۔

ماضی میں وہ اسرائیل کے لابنگ گروہوں کے بیانیے کو براہِ راست چیلنج کرنے سے گریز کرتے رہے ہیں، تاہم ایران کے خلاف حالیہ جنگ اور غزہ و لبنان میں اسرائیل کے طرزِ عمل کے تناظر میں جے ڈی وینس کے مؤقف میں تبدیلی کو خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید