امریکی میڈیا ادارے فاکس نیوز کی رپورٹس کے مطابق بھارت امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو دوبارہ مستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے جبکہ پاکستان پہلے ہی اپنے سفارتی اثر و رسوخ کو منوا چکا ہے۔
جی سیون اجلاس کے دوران امریکی صدر ٹرمپ اور بھارتی وزیرِ اعظم مودی کے درمیان ملاقات کو بعض رپورٹس میں روایتی گرمجوشی کے بجائے مختصر مصافحے تک محدود قرار دیا گیا۔
اس ملاقات کے تناظر میں سفارتی کشیدگی کے اشارے بھی دیے گئے ہیں۔
فاکس نیوز کے مطابق بھارت گزشتہ برسوں میں پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اب پاکستان خطے اور عالمی سطح پر ایک اہم سفارتی فریق کے طور پر ابھر رہا ہے۔