• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن، یہودی کمیونٹی ایمبولینسز کی آتشزدگی، مزید 3 گرفتار

اے ایف پی
اے ایف پی

شمالی لندن میں یہودی کمیونٹی کی چیرٹی ایمبولینسوں کو آگ لگانے کے الزام میں پولیس نے مزید 3 افراد گرفتار کرلیا، 23 مارچ کی صبح ایمبولینسوں کا آگ لگانے کے واقعے کی تحقیقات کاؤنٹر ٹیررازم پولیس کر رہی ہے۔

میٹ پولیس کے مطابق تینوں افراد کو مشرقی لندن کے الگ الگ مقامات سے گرفتار کیا گیا، جن کی عمریں 17، 19 اور 20 برس ہیں۔

آتشزدگی کے اس واقعہ کے حوالے سے پولیس پہلے بھی 2 افراد کو گرفتار کرچکی ہے، جنہیں ضمانت پر رہائی ملی تھی۔

وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے اس واقعہ کو ہولناک یہود مخالف حملہ قرار دے کر کمیونٹیز سے مل کر کھڑے ہونے کی اپیل کی تھی جبکہ چیف ربائی افراہیم میروس نے رضاکارانہ سروس کو نشانہ بنائے جانے کو ’انتہائی گھناؤنا‘ قرار دیا تھا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید