• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین: سومی پر روسی ڈرون حملہ، 3 افراد ہلاک، 3 زخمی

فوٹو بشکریہ یوکرین نیشنل پولیس
فوٹو بشکریہ یوکرین نیشنل پولیس

یوکرین کے علاقے سومی پر روسی ڈرون حملے میں 3 افراد ہلاک جب کہ 3 زخمی ہو گئے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آج صبح تقریباً 4 بج کر 50  منٹ پر روس نے یوکرین کے ضلع شوسٹکا کی زینوب نوو ہوروڈ کمیونٹی کے ایک گھر پر ڈرون سے حملہ کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں ایک 13 سالہ بچہ، اس کے 36 سالہ والد اور 73 سالہ دادی ہلاک ہو گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے بچے کی 31 سالہ ماں، 13 سالہ بہن اور  10 سالہ بھائی زخمی ہو گئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید