چین نے امریکی عائد پابندیوں کا جواب دیتے ہوئے 10 امریکی فوجی کمپنیوں کی برآمدات پر پابندی لگا دی۔
چینی وزارتِ تجارت کے مطابق 10 امریکی فوجی کمپنیوں کو ’دہرے استعمال (dual-use)‘ یعنی ایسے سامان کی سپلائی روک دی گئی ہے جو فوجی اور غیر فوجی دونوں مقاصد کے لیے استعمال ہو سکتا ہے۔
چینی وزارتِ تجارت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام چین کی قومی سلامتی کے تحفظ اور امریکی حکومت کی جانب سے چینی فوجی کمپنیوں کی نام نہاد فہرست میں غلط توسیع کا جواب دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں امریکی محکمۂ دفاع نے چین کی معروف بڑی کمپنیوں علی بابا، بی وائے ڈی اور بائیڈو کو ان کمپنیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے جن کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہ چینی فوجی نظام سے وابستہ ہیں۔