یوکرین جانے والے ترک مال بردار جہاز پر روسی ڈرون حملے سے 1 مصری شہری ہلاک ہو گیا۔
یہ بات یوکرینی نائب وزیرِ اعظم اولیکسی کولیبا نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹیلی گرام پر اپنی ایک پوسٹ میں بتائی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یوکرین جانے والے ترک مال بردار جہاز پر روسی ڈرون حملے میں 58 سالہ باورچی ہلاک ہو گیا جوکہ مصری شہری تھا۔
یوکرینی نائب وزیرِ اعظم نے مزید بتایا ہے کہ اس جہاز کے عملے میں مصر، ترکیہ اور بھارت کے شہری شامل تھے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ جہاز کو حملے کے دوران بہت نقصان پہنچا ہے۔
اولیکسی کولیبا نے یہ بھی بتایا ہے کہ 8 سیلرز لائف رافٹ کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل ہو گئے ہیں۔