• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر فیکٹری دھماکے میں 54 افراد زخمی، 18 لاپتہ

—تصاویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصاویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

قطر کے صنعتی علاقے راس لفان میں فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 54 افراد زخمی ہو گئے جب کہ 18 افراد لاپتہ ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فیکٹری میں دھماکا فنی خرابی کی وجہ سے ہوا۔

رپورٹ میں قطری وزارتِ داخلہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے بعد شہری دفاع کی ٹیمیں اور خصوصی ریسکیو یونٹس صورتِ حال پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس صنعتی علاقے راس لفان کو امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کے دوران پہلے ہی بہت نقصان پہنچا تھا، جس کی وجہ سے قطر کو گیس کی پیداوار روکنے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ قطر ایل این جی پیدا کرنے والے دنیا کے معروف ممالک میں سے ایک ہے، لیکن 2 مارچ کو اہم تنصیبات پر ڈرون حملوں کے بعد سے قطر نے ایل این جی کی پیداوار روک دی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید