• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک: میڈیسن اسکوائر گارڈن میں دورانِ کنسرٹ تماشائی ہلاک

---تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

امریکا کے شہر نیویارک میں واقع مشہور میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ایک کنسرٹ کے دوران پیش آنے والے افسوس ناک واقعے میں 51 سالہ شخص جان کی بازی ہار گیا۔

نیویارک پولیس کے مطابق ایمرجنسی کال پر پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تو ایک شخص بے ہوش حالت میں پایا گیا، ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اسے بلند مقام سے گرنے کے باعث شدید چوٹیں آئی تھیں۔

متاثرہ شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

واقعے کے وقت امریکی راک بینڈ گوز اپنے 2 روزہ کنسرٹ سیریز کی دوسری پرفارمنس دے رہا تھا۔

بینڈ نے بعد ازاں فیس بک پر جاری بیان میں واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس المناک حادثے کی خبر سن کر دل گرفتہ ہیں۔

پولیس کے مطابق تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ مذکورہ شخص کتنی بلندی سے گرا تھا، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ میڈیسن اسکوائر گارڈن دنیا کے معروف ترین انڈور میدانوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں کھیلوں کے مقابلوں، سیاسی اجتماعات اور بڑے موسیقی پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید