• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلپائن: اسکول میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک، 5 زخمی

— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

فلپائن کے وسطی علاقے ٹیکلوبان کے اسکول میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جن میں سے ایک مبینہ طور پر اسکول ہی کا 15 سالہ نویں جماعت کا طالب علم ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ آج (پیر کی) صبح تقریباً 9 بجے سین جوس نیشنل ہائی اسکول میں پیش آیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

رپورٹس کے مطابق ایک مشتبہ شخص کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا جسے قانون کے مطابق ’چائلڈ ان کانفلیکٹ ود دی لاء‘ قرار دیا گیا ہے اور جو بارنگے سان ہوزے کا رہائشی ہے۔

پولیس نے دوسرے مشتبہ شخص کا تعاقب کر کے اسے بھی گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے مبینہ طور پر استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ فائرنگ مبینہ طور پر ملزمان کی جانب سے کی جانے والی بُلنگ (ہراسانی) کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔

پولیس کے مطابق اسکول میں اضافی پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے تاکہ طلبہ، اساتذہ، والدین اور قریبی کمیونٹی کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید