• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسم کی خرابی، کراچی کی پرواز اسکردو میں لینڈ نہ کر سکی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

موسم کی خرابی کے باعث کراچی کی پرواز اسکردو میں لینڈ نہیں کر سکی، اسے اسلام آباد اتار لیا گیا۔

پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کے ترجمان مطابق پرواز پی کے 455 کراچی سے سوا 2 گھنٹے کی تاخیر سے اسکردو روانہ ہوئی، پرواز دن 11 بجے اسکردو پہنچی تو موسم ناہموار تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے کراچی کی پرواز اسکردو لینڈ نہ کر سکی، اسلام آباد ایئر پورٹ پر مسافر ڈھائی گھنٹے تک طیارے میں موجود رہے۔

ایئر پورٹ مینیجر نے کہا ہے کہ کچھ مسافر اپنی مرضی سے اسلام آباد اتر گئے جبکہ دیگر کو واپس کراچی روانہ کیا جا رہا ہے۔

 ترجمان ایئر لائن کا کہنا ہے کہ مسافروں کو اسلام آباد اترنے یا کراچی واپسی کی پیشکش کر دی، کراچی جانے والے مسافروں کو کل کی پرواز سے اسکردو لایا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید