• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور میں زلزلے کے شدید جھٹکے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 اور گہرائی 215 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بونیر، ہنگو، شانگلہ، کوہاٹ، مہمند اور شبقدر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

علاوہ ازیں سوات، باجوڑ، ملتان، ڈی آئی خان شہر اور ملحقہ علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ٹانک شہر و مضافات اور جنوبی وزیرستان اپر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر آ گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق عوام الناس کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 1122 پر فوری رابطہ کریں۔

قومی خبریں سے مزید