• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب، گلگت اور آزاد کشمیر میں زلزلہ، شہری خوفزدہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)اسلام آباد‘خیبر پختونخوا‘پنجاب ‘گلگت بلتستان اورآزادکشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دوبار زلزلہ ‘شدید جھٹکوں کی وجہ سے عوام میں خوف ہراس ‘لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6ریکارڈ کی گئی، زلزلےکی گہرائی 223کلومیٹر تھی اور زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔گزشتہ صبح دس بجکر پچاس منٹ پراسلام آباد، راولپنڈی، مری، لاہور، سرگودھا، خوشاب، چکوال اٹک اور فیصل آباد سمیت گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، اس دوران ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، خیبر پختونخوا میں پشاور، سوات، صوابی، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، لوئردیر اور شبقدر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، آزاد کشمیر کے شہر مظفرآباد اور گردونواح کے علاوہ گلگت بلتستان میں دیامر اور مختلف علاقوں میں بھی زلزلہ آیا۔ زلزلے کے جھٹکے شام کو دوبارہ محسوس کئے گئے تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ڈی ایچ کیو اسپتال آٹھمقام کے ڈاکٹرز کے مطابق زلزلہ سے مکان کی چھت سے گرنے والی شاہین بی بی زوجہ لیاقت سکنہ نگدر کارکہ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا۔اے پی پی کے مطابق پہلی بار زلزلہ صبح 10 سے 11 بجے کے درمیان جبکہ دوسری بار شام 6 بجے کے قریب زلزلہ ہوا۔صبح ہونے والے زلزلہ کی ریکٹر اسکیل پر شدت 6 تھی جبکہ شام کو ہونے ولے زلزلہ کی شدت 4.7 تھی اور اس کا مرکزجلال آباد افغانستان تھا۔

ملک بھر سے سے مزید