حکومت نے موٹر سائیکل سواروں اور چھوٹے کسانوں کو دی جانے والی فیول سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت فیول سبسڈی سے متعلق قومی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیول سبسڈی چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں دی جا رہی تھی، فیصلہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد کیا گیا۔
اجلاس کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ پہلے ہی صارفین کو منتقل کیا جا چکا ہے، کمیٹی نے وزیرِ اعظم کی منظوری سے سبسڈی ختم کرنے پر اتفاق کیا۔