صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں سہتو۔1 کنویں سے گیس کی پیداوار کا آغاز ہوگیا ہے۔
اس حوالے سے اسلام آباد سے آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے ترجمان نے کہا کہ سہتو۔1 کنویں سے یومیہ 60 لاکھ مکعب فٹ گیس کی پیداوار حاصل ہو رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق گیس ترسیل کیلئے 5 کلومیٹر پائپ لائن بچھا کر سنجھورو پلانٹ سے منسلک کر دی گئی ہے۔
او جی ڈی سی ایل کے ترجمان نے کہا کہ حاصل شدہ گیس سنجھورو پلانٹ میں پراسیسنگ کے بعد سوئی سدرن نیٹ ورک میں شامل کی جا رہی ہے۔