قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے شہباز شریف کو ملک کا طاقتور وزیراعظم بننے کا راستہ بتادیا۔
قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں محمود اچکزئی نے کہا کہ آپ پارلیمان کو مضبوط کرکے پاکستان کے سب سے طاقتور وزیراعظم بن جائیں، ہم آپ کی مکمل حمایت اور سپورٹ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مطلب بلوچستان، خیبر پختونخوا سمیت ہر علاقہ ہے، شہباز شریف، آپ آزاد کشمیر میں ایک وفد بھیجیں جو جا کر بات کرے۔
محمود اچکزئی کی تقریر کو سرکاری ٹی وی نے براہ راست نہیں دکھایا، ویب اسٹریمنگ بھی تقریر شروع ہوتے ہی بند کردی گئی۔